اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ 26-2025: پٹرولیم مصنوعات پر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(مدثر علی رانا) حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ 26-2025 میں پٹرولیم مصنوعات پر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ دوسرے سال کاربن لیوی بڑھا کر 5 روپے فی لٹر عائد کر دی جائے گی، آئندہ مالی سال 26-2025 میں کاربن لیوی سے 45 ارب روپے تک حاصل ہو سکیں گے جبکہ مالی سال 2027 کے دوران کاربن لیوی کی آمدن دُگنی ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ کیلئے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، کاربن لیوی عائد ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی پی ڈی لیوی کے ساتھ ہی عائد کی جائے گی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر کاربن لیوی عائد نہیں ہو گی، آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی کیلئے الگ سے قانون سازی نہیں ہو گی۔

حکام کے مطابق فی لٹر اڑھائی روپے کاربن لیوی کو گرین بجٹنگ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے