اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کا عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

02 Jun 2025
02 Jun 2025

(لاہورنیوز) لیسکو نے عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ لیسکو ٹیم کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ حکام کو عید کے دونوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ عید کے دنوں میں لائن سٹاف اور شکایت سنٹرز میں عملہ موجود رہے گا، تمام سٹورز میں بھی سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیز کا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر موسمیاتی پیش گوئی کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے، ہیٹ ویو کی صورت میں بھی سٹاف سٹینڈ بائی ہوگا، عید کے موقع پر 4چیف انجینئرز کی ڈیوٹیاں لگائی جاچکی ہیں، مذکورہ چیف انجینئر عید کی چھٹیوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔

سی ای او لیسکو کا مزید کہنا تھا کہ چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن نثار سرور جمعہ کے روز فرائض سرانجام دیں گے، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی عمران محمود ہفتہ کے روز، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریااتوار کے روز جبکہ چیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک سوموارکو فرائض سرانجام دیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے