اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پولیس کی کارروائی، 4 خوراجی دہشت گرد جہنم واصل

01 Jun 2025
01 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان  نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا تو خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا، بھرپور کارروائی میں 4 خوارجی دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر دہشت گرد جھاڑیوں، ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا، آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری، دیگر شرپسند عناصر بھی جلد از جلد انجام تک پہنچانے کا عزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے