اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان نے 8 گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیت لیے

31 May 2025
31 May 2025

(لاہورنیوز) ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8 گولڈ میڈلز، ایک سلور اور برانز میڈلز جیتے ہیں۔

قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں پاکستان کے فرقان انور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے، فرقان انور نے 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا، عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ایج گروپ 35 کی ویٹ کیٹیگری 109 میں پاکستان کے عثمان راٹھور نے برانز میڈل جیتا، عثمان امجد راٹھور نے 282 کلو وزن اٹھاکر برانز میڈل اپنے نام کیا، ایونٹ کے پہلے روز عثمان کے والد مقصود امجد راٹھور نے بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

یونٹ میں انفرادی طور پر فرقان انور، عمر رسول لون، رشید خان، کاشف ریحان، محمد اقبال، نادیہ مقصود، سیبل سہیل اور مقصود امجد راٹھور نے گولڈ میڈل حاصل کیے، نیلم ریاض نے سلور، عثمان امجد راٹھور اور عبد المالک نے برانز میڈل حاصل کیے۔پاکستان کے سیبل سہیل نے 59کلو کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا، اس طرح مجموعی طور پر پاکستان نے 8 گولڈ میڈلز، ایک سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے