اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دہشت گرد خون کے پیاسے، پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے: شہبازشریف

31 May 2025
31 May 2025

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کہ دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں اور پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔

بلوچستان گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو دل کی گہرائیوں سے سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں،افواج پاکستان نے دشمن کو شکست دی جو وہ عمربھر یاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، دشمن کو ایسا جواب ملا جسے وہ بھول نہیں سکے گا، کشیدہ صورتحال کے دوران پوری قوم نے اتحاد اوریکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا، یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا، عسکری قیادت نے جنگ میں کامیابی کے ذریعے قوم کا سرفخر سے بلند کیا، بلوچستان کے عمائدین نے قائد اعظم کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں اور پاکستان میں ترقی نہیں چاہتے، نوازشریف کے دور میں بلوچستان میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے،ان عناصر کے عزائم کو مل کر نا کام بنانا ہے، 2010میں متفقہ این ایف سی ایوارڈ منظور ہوا۔

ان کا کہنا تھا قومی یکجہتی کیلئے فنڈز کی کمی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، حکومت نے بلوچستان کی ترقی کیلئے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں، بھائی باہمی معاملات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں، پنجاب نے اپنے حصے سے بلوچستان کیلئے فنڈز فراہم کیے۔وزیراعظم نے مزید کہنا کہ بلوچستان کیلئے فنڈز کی فراہمی احسان نہیں، ہمارا فرض ہے، وفاقی اکائیاں بھائیوں کی طرح ہیں، مل کر آگےبڑھنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے