31 May 2025
(لاہورنیوز)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
اوگرا کی جانب سے جون کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کمی ہوئی جبکہ جون کے مہینے کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 838 روپے مقررکی گئی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیاکہ صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت240 روپے 53 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا،فی کلو قیمت میں 4.62 روپے کمی کی گئی ہے۔
