اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مسلح افواج ملکی خود مختاری، سالمیت کی محافظ، بھارت کیخلاف بازی ہی پلٹ دی: وزیراعظم

31 May 2025
31 May 2025

(لاہورنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہماری خود مختاری اورسالمیت کی محافظ ہیں، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی۔

کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں، دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آج عام محاذ کی بجائے مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کا امتحان ہے، بھارتی جارحیت میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی، بھارت نے جارحیت دکھائی جس کا منہ توڑ جواب دیا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بہترین خدمات سر انجام دیں، ایئرفورس نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 7 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں، اللہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا، پاکستان نے ساؤتھ ایشیا میں امن کیلئے جنگ بندی کی پیشکش قبول کی، پاکستان نے امریکا و دیگر دوست ممالک کی سیزفائر کی پیشکش قبول کی۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات سے معیشت کو استحکام ملا، معاشی استحکام کیلئے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد ہماری افواج اور قوم کا مورال بلند ہے، بھارت کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرے، بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، گزشتہ سال کے مقابلے میں محصولات 28 فیصد زیارہ رہیں، معیشت ترقی کر رہی ہے، ہمارا عزم بلند ہے، اس خطہ ارض کو دنیا کیلئے مثال بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے بجلی چوری کا خاتمہ کیا، جدت کو اپناتے ہوئے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا اجرا کر رہے ہیں، چیلنجز کا آہنی عزم کے ساتھ مقابلہ کیا، کراچی بندرگاہ پر فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم رائج کیا گیا۔

وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ معیشت، اصلاحات اور انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز ہے، حکومت نے سمگلنگ پر قابو پاکر معیشت کو استحکام دیا، سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے، خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے