اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا بٹ کوائن مائننگ کیلئے بجلی فراہم کرنے پر اظہارِ تشویش، وضاحت طلب

31 May 2025
31 May 2025

(مدثر علی رانا) آئی ایم ایف نے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر اظہار تشویش کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قرض پروگرام میں رہتے تمام اقدامات مشاورت سے کئے جائیں۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے لئے بجلی ٹیرف پر بھی وضاحت طلب کی ہے، اس سلسلہ میں آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہو گی۔

ذرائع  نے یہ بھی بتایا ہے کہ کرپٹو کرنسی کا سٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی گئی ہے جبکہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور ترجمان وزارت خزانہ حکومتی مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے