اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی خریداری میں صرف 4کمپنیوں کی دلچسپی، قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

30 May 2025
30 May 2025

(لاہورنیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی خریداری میں ابھی تک 4 کمپنیوں نےاظہار دلچسپی ظاہر کیا۔

 باوثوق ذرائع کے مطابق سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے کہا ہے کہ 19 جون تک پی آئی اے کی خریداری کیلئے 5 سے 6 کمپنیوں کی اظہار دلچسپی کے لیے درخواست مل سکتی ہیں ، قومی ائیرلائن کی نجکاری اسی سال کے دوران کی جائے گی، پی آئی اے کی خریداری میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ عالمی کمپنیاں کنسورشیم بنا رہی ہیں۔

فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث اظہار دلچسپی کی تاریخ میں توسیع کی۔سیکرٹری پی آئی اے کا کہنا تھا کہ خریداری کیلئے سابقہ کمپنیاں نے بھی اظہار دلچسپی کی درخواست دی ہے، جون میں حیسکو اور پیسکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر تعیناتی کیے جائیں گے۔

سیکرٹری نجکاری عثمان باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری وزارت توانائی اور عالمی کی مشاورت سے ہو گی جبکہ ممبر کمیٹی ذوالفقار علی نے کہا کہ ہم کسی صورت پیسکو کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے بھلے پورا ملک بیچ دیں مگر پیسکو نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے