اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ

30 May 2025
30 May 2025

(لاہورنیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.41 فیصد تک محدود رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی، 10 اشیاء سستی جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر،آلو، انڈے، پیاز، کیلے، گڑ، سرسوں کا تیل، دال ماش، چنا بھی مہنگے ہوئے ہیں جبکہ برائلر مرغی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چینی،بجلی، خشک دودھ، گھی، گندم کا آٹا، لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریڈ، مٹن، تازہ دودھ، دہی سمیت 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی موجودہ صورت حال ملے جلے رجحان کی عکاسی کرتی ہے، جس میں روزمرہ استعمال کی کچھ بنیادی اشیاء مہنگی جبکہ کچھ سستی ہوئی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے