اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری ادارے سوئی نادرن کے 3 ارب 71 کروڑ روپے کے نادہندہ

30 May 2025
30 May 2025

(لاہورنیوز) وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں کے ذمے سوئی ناردرن کے 3 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ہیں، سوئی ناردرن نے نادہندہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

اپریل 2025 میں نادہندہ اداروں کو حتمی نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں، سوئی ناردرن نے تمام اداروں کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ہسپتالوں کے ذمے واجبات کی مجموعی رقم 1.41 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،وفاقی ہسپتالوں کے ذمے 183.62 ملین، خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کے ذمے 106.08 ملین، پنجاب کے ہسپتالوں کے ذمے 1.12 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

پولیس اداروں کے ذمے 499.7 ملین روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، وفاقی پولیس پر 141.5 ملین، خیبرپختونخوا پولیس پر 63.13 ملین، پنجاب پولیس 295.04 ملین روپے کی نادہندہ ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی جیلوں کے ذمے واجبات 607.5 ملین روپے تک پہنچ گئے۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذمے 251.2 ملین روپے کے واجبات ہیں، پی ڈبلیو ڈی کے ذمے مجموعی واجبات 141.6 ملین روپے تک پہنچ گئے، وفاقی تعلیمی اداروں کے ذمے 65.58 ملین روپے واجب الادا ہیں۔

خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے 17.14 ملین روپے کے نادہندہ پنجاب کے تعلیمی اداروں نے 32.55 ملین روپے دینے ہیں، وفاق، خیبر پختونخوا اور پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے ذمے مجموعی طور پر 115.28 ملین روپے کے واجبات باقی ہیں۔اسی طرح دیگر وفاقی، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اداروں پر مجموعی طور پر 685.8 ملین روپے واجب الادا ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے