30 May 2025
(لاہور نیوز) برائلر گوشت کے دام سن کر عوام پریشان ہیں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ میں برائلر گوشت 600، صافی گوشت 700 روپے کلو تک بکنے لگا، زندہ برائلر 400 روپے فی کلو تک سپلائی کیا جا رہا ہے، انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بدستور متاثر ہے، فارمی انڈے 2 روپے فی درجن مہنگے، قیمت 306 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 60 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
ادھر سبزیوں میں ادرک 800 ، لیموں 700 ، لہسن 380 ، سبز مرچ 150 روپے کلو فروخت ہونے لگا، ٹینڈے 160 ، بھنڈی 150 ، بینگن 120 ، آلو 190 روپے کلو بکنے لگے، پھلوں میں فالسہ 450 ، خوبانی 350 ، آم 340 ، آڑو 260 ، خربوزہ 160 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
