اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور ٹیکس بار کی جانب سے ممبران کی تربیتی ورکشاپس قابل ستائش ہیں، محسن ورک

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) جوڈیشل ممبر ان لینڈ رونیو محمد محسن ورک نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں آگاہی سے ٹیکس گزار اپنے حقوقی اور ذمہ داریوں سے آسانی کے ساتھ عہدہ براء ہو سکیں گے۔

ممبر ان لینڈ ریونیو محمد محسن ورک نے لاہور ٹیکس بار میں "انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کے سیکشن 161" کے متعلق خصوصی لیکچر کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد محسن ورک نے کہا کہ لاہور ٹیکس بار کی جانب سے ممبران کی تربیتی ورکشاپس قابل ستائش ہیں، انہوں  نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی آگاہی سے ٹیکس گزار اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کے ساتھ آسانی سے عہدہ براء ہو سکیں گے، درست ٹیکس جمع ہونے سے مقدمہ بازی ی کم ہو گی اور ریاست کا ریونیو بڑھ جائے گا۔

محسن ورک نے کہا کہ بار اور بنچ کو اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دینی چاہیں، لاہور میں بار کا رول ہمیشہ سے دیگر اداروں کے لیے مشعل راہ رہا ہے، تقریب میں صدر لاہور ٹیکس بار محمد آصف رانا اور جنرل سیکرٹری لاہور ٹیکس بار میاں اسد حنیفہ سمیت دیگر عہدیداران  نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے