اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کو فچ ریٹنگ نے اپ گریڈ کر دیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.9 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، اسی طرح رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک میں وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ جون میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، رواں ماہ مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی تا اپریل ترسیلات زر 30.9 فیصد اضافے سے 31 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ برآمدات میں 10 ماہ میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم درآمدات 11.8فیصد بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسی مدت میں برآمدات 27 ارب27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2024 تا اپریل 2025 تک درآمدات 48 ارب 62 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے