
(ویب ڈیسک) پیف و پیما پارٹنر سکولوں میں پڑھانیوالے اساتذہ کو 20 ہزار روپے تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
گرمی کی چھٹیوں میں بھی پیف پارٹنر سکولوں میں پڑھانیوالے اساتذہ کو تنخواہ ملےگی، اس سے قبل اساتذہ کو 5 سے 8 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی تھی، اساتذہ کی مذکورہ تنخواہ بھی گرمی کی چھٹیوں میں کاٹ لی جاتی تھی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو گرمی کی چھٹیوں میں 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ادا کرنیکا حکم دیدیا، پیف انتظامیہ گرمی کی چھٹیوں میں بھی پارٹنر سکولوں کا وزٹ کریں گی، تنخواہ کی بروقت و عدم ادائیگی پر جرمانہ یا پارٹنر شپ منسوخ کر دی جائے گی۔
پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کو پہلے ہی آن لائن تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی، پنجاب بھر میں پیف اور پیما پارٹنر سکولوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔
مذکورہ سکولوں میں 30 ہزار سے زائد مستقل بنیادوں پر اساتذہ تعینات ہیں۔