29 May 2025
(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں چوہدری ذکا اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکنِ قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔
ملاقات میں جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے جنوبی پنجاب کو درپیش مسائل سے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری کو آگاہی دی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی تعریف کی، صدر مملکت نے کہا جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
