اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: نو مئی واقعات میں 10 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان

29 May 2025
29 May 2025

(محمد اشفاق) لاہور میں نو مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات دنیا نیوز کو موصول ہو گئیں۔

دستاویزات کے مطابق نو مئی واقعات میں کیمروں، سرکاری گاڑیوں اور ٹریفک سگنلز کی مد میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 68 لاکھ 7 ہزار 900 روپے کا نقصان کیا گیا، لاہور میں نو مئی کے واقعات میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں، شہر کے نو تھانوں کی حدود میں نو مئی کو درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں، نو مئی کے واقعات میں سرکاری گاڑیوں کو 8 کڑور 22 لاکھ 7 ہزار 500 روپے کی مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ نو مئی کے پرتشدد واقعات میں جناح ہاؤس کے قریب رینجرز  کے سنگل کیبن ڈالے سمیت بارہ گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی گئی، ٹریفک سگنلز اور آلات کو 53 لاکھ 5 ہزار کا نقصان پہنچایا گیا، سیف سٹی کے کیمروں کو 1 کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار 500 روپے کا نقصان ہوا، گرجا چوک کینٹ میں 25 لاکھ 62 ہزار 300 روپے مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ نو مئی واقعات میں شیر پاؤ پل کے قریب 5 لاکھ 18 ہزار مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا، قرطبہ چوک، جیل روڈ، شالیمار چوک پر بھی 5 لاکھ 18 روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے