
(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور میں 28 مئی کے موقع پر یوم تکبیر کی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور میں تقریب کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر عارف محمود نے کی، وائس پرنسپل ڈاکٹر صغیر احمد صغیر نے مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کی، تقریب میں عمیر غنی اور پروفیسر سخاوت سمیت دیگر اساتذہ و طلبا نے شرکت کی۔
پرنسپل ڈاکٹر عارف محمود نے کہا کہ 28 مئی کو پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس ہو گئے تاہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر وہ تحفہ دیا جس کی وجہ سے دشمن آج بھی پاکستان سے ڈرتا ہے اور پاکستان عالمی دنیا میں اپنی خودمختاری اور طاقت کا لوہا منوا چکا ہے۔
پرنسپل ڈاکٹر عارف محمود اور ڈاکٹر صغیر احمد صغیر نے یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی بھی نکالی، اس موقع پر طلباء نے پاکستان، افواج پاکستان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔