(لاہور نیوز) گراں فروشی کے خاتمے اور شہریوں کی سہولت کیلئے آن دی گو بازا رقائم کرنے کا فیصلہ، شہر کے 15 نظر انداز علاقوں میں سہولت آن دی گو بازار قائم کرنےکیلئے ورکنگ مکمل کر لی گئی۔
ترجمان سہولت بازار کا کہنا ہے کہ کام کا آغاز دو ہفتوں تک کر دیا جائے گا، شہر کے 15 سہولت آن دی گو بازاروں میں 871 سٹالز قائم کئے جائیں گے، یہ اپنے نوعیت کا پہلا اور منفرد ڈرائیو تھرو بازار ہو گا۔
بازار کے قیام سے شہریوں کو معیار و سرکاری ریٹ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سہولت آن دی گو بازار میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینسائل فیبرک لگایا جائے گا، بازاروں میں دکانداروں کو مفت بجلی، خریداروں کیلئے پارکنگ، پینے کے پانی کی سہولت موجود ہو گی۔
شہریوں کی سہولت کیلئے فریز ہوم ڈلیوری کی سہولت میسر ہو گی، ملتان روڈ، ہنجروال، مانگا منڈی، رائیونڈ، جی ون مارکیٹ مصطفی ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ، بیدیاں روڈ، مادر ملت، گلشن راوی، شاہدرہ، شادمان، سنگھ پورہ اور کاہنہ میں بازار قائم کئے جائیں گے۔
