
27 May 2025
(لاہور نیوز) صوبہ بھر کے سکولوں میں آج سےگرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا۔
اب تعلیمی ادارے 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔آخری روزبچوں نے گلے مل کرایک دوسرے کوالودع کیا۔
طلبا کا کہنا تھا کہ تعطیلات کی بہت خوشی ہے،چھٹیوں کا کام ہم جلد مکمل کرکے سیروتفریح اوررشتے داروں کےگھرجائیں گے۔
اساتذہ کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث حکومت کا جلد چھٹیوں کا اعلان خوش آئند ہے۔