26 May 2025
(لاہور نیوز) پاکستان ڈیزاٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے پنجاب) نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے 27 سے 31 مئی کے دوران آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش برسنے کی پیشگوئی کر دی، مزید کہا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
