
26 May 2025
(لاہور نیوز) تھانہ نولکھا کی حدود میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون انگریزی کے پیپر میں جعلی امیدوار پکڑا گیا۔
گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور سے جعلی امیدوار محمد احمد پکڑا گیا، جعلی امیدوار حیدر ہمدانی کی جگہ پیپر دے رہا تھا۔
کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے بتایا کہ محمد احمد کیخلاف تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ امیدوار محمد احمد کیخلاف یو ایم سی کیس بھی بنا دیا گیا ہے۔