
(لاہور نیوز) پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تحریری امتحان میں کل 40 ہزار 300 امیدوار حصہ لیں گے۔
تحریری امتحان لاہور سمیت پنجاب کی 7 ڈویژن میں لیے جائیں گے، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیلئے 158 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں لٹیگیشن آفیسر کیلئے 739 امیدوار حصہ لیں گے، محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں لا آفیسر کیلئے 72 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
محکمہ صحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل افیئرز کی آسامیوں کیلئے 338 امیدوار شریک ہوں گے، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کیلئے 167 امیدوار شرکت کریں گے جبکہ مختلف محکمہ جات میں جونیئر کلرک کیلئے 9364 امیدوار تحریری امتحان میں حصہ لیں گے۔
تمام امیدواروں کو امتحانی مراکز میں وقت سے قبل پہنچنے اور امتحانی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔