اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی بابے ریٹائر ہوں، تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو موقع دیں، خرم نواز گنڈا پور

25 May 2025
25 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس پر ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ لاہور میں سیمینار منعقد ہوا جس میں عوامی تحریک رہنما خرم نواز گنڈا پور نے 70 سال کے تمام بزرگ سیاست دانوں کو رضا کارانہ طور پر ریٹائر ہونے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اراکین  نے خطاب کیا، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک  خرم نواز گنڈا پور  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70سال کے تمام سیاسی بابے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں، تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو آگے آنے دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بااختیار بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، بھرپور دفاع عوام اور افواج پاکستان کے اتحاد و یکجہتی کا ثمر ہے، اس موقع پر عوامی تحریک کے کارکن رفیق نجم صدیقی  نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے اخلاق و کردار کو برباد کیا جا رہا ہے، نور اللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نوجوانوں کی اخلاقی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں۔

تقریب میں موجود کارکنان راجہ زاہد محمود، عارف چودھری اور سردار عارف علی سمیت دیگر  نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو مستقبل میں ملک کے روشن مستقبل کا ستارہ قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے