24 May 2025
(ویب ڈیسک) سرکاری کالجز میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری 2 جون سے ہو گی، سرکاری کالجز میں طلبہ کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
مفت ٹیسٹ کی تیاری کے لئے طلبہ کو رجسٹریشن کروانا ہو گی، جون کے پہلے ہفتے میں ٹیسٹ کی تیاری شروع کروائی جائے گی، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے فی کالج 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
گزشتہ سال 10 ہزار طلبا نے ٹیسٹ کی تیاری کی تھی، فی کالج 5 ٹرینرز رکھے جائیں گے۔
گزشتہ سال پنجاب بھر میں 90 کالجز کا انتخاب کیا گیا، رواں سال 150 کے قریب کالجز میں ایم ڈی کیٹ کی تیاری کروائی جائے گی۔
