اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں: عظمیٰ بخاری

24 May 2025
24 May 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں، الیکٹرک بائیکس،سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریبات میں اس کا عملی مشاہدہ دیکھنے کو ملا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نے باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے یوتھ کے دل جیتے ہیں، نوجوان جلاﺅ گھیراﺅ اور مار دھاڑ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، اپنے مذموم مقاصد کےلئے نوجوانوں کی ذہن سازی کرنے والے یوتھ کے اصل دشمن ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوتھ پاکستان کا مستقبل ہے ،انکے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر ہے، مریم نواز نوجوانوں کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ تھما رہی ہیں، مریم نواز نے نوجوانوں سے کیے تمام وعدے پورے کیے ہیں، یوتھ کے جعلی دعویداروں نے یوتھ کو اپنے ناپاک اعزائم اور اداروں کےخلاف اکسانے کےلئے استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آج تمام صوبے میں ترقی اور خوشحالی میں لیڈ کررہا ہے، یہ مریم نواز کے میرٹ،شفافیت اور گڈ گورننس کی بہتر پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے