24 May 2025
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے سگنل رائیونڈ روڈ پر رات گئے ٹریفک حادثہ ہیش آیا جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خوفناک ڈمپر حادثہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے اشارے کے قریب پیش آیا، ریت سے بھرا ڈمپر اوور سپیڈنگ کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ کے اوپر جاگرا، حادثہ کے باعث دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا، ٹریفک پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت 32 سالہ عمیر، 25 سالہ طیب اور 30 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں شدید زخمی وسیم جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، ڈمپر کی ٹکر کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
