23 May 2025
(ویب ڈیسک) ڈی سی لاہور نے چینی کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لے لیا۔
مقامی مارکیٹوں میں چینی کی قیمت میں غیر اعلانیہ اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 8600 روپے تک پہنچ گیا، ہول سیلرز کو چینی 172 روپے فی کلوگرام پڑنے لگی۔
ادھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریانہ فروشوں پر چینی 164 روپے کلو بیچنے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا۔
ڈی سی لاہور نے چینی کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لئے کریانہ مرچنٹس ،ہول سیلرز و دیگر سٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کر لیا ، ڈی سی آفس میں چینی کی بڑھتی قیمت کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔
