اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں کیریئر فیئر کا انعقاد

23 May 2025
23 May 2025

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں کیریئر فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں ہونہار طالبات کو کیریئر سے متعلق آگاہی دی گئی۔

کیریئر فیئر میں طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت اور خوب دلچسپی دیکھنے کو ملی، دنیا میڈیا گروپ سمیت پاکستان کی 60 نامور کمپنیوں  نے طلبہ کی کیریئر کونسلنگ کی، ہونہار طلبہ کو انٹرن شپس اور جابز کے مواقع  فراہم کئے گئے۔

دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے خصوصاً میڈیا کی طالبات کے آڈیشنز بھی لئے گئے اور مستقبل میں پریکٹیکل ورک کی آگاہی بھی دی گئی جس میں طالبات نے خوب دلچسپی کا اظہار کیا۔

طالبات کا کہنا تھا کیریئر فیئر اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان پُل کا کام کرتا ہے جو طالبات کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

مستقبل کی فکر میں طلبہ بہترین مواقع کی تلاش میں سر گرم نظر آئے، طلبہ نے اپنی اپنی ڈگری سے منسلک انڈسٹری میں داخلے کے خوب جتن کئے اور خاصی دلچسپی سے کیریئر فیئر میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے