(لاہور نیوز) امتحانی ڈیوٹی کی آڑ میں سکول سے غیرحاضر و طالبعلم پر تشدد پر وزیرتعلیم نے ایکشن لیتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول چمڑا منڈی لاہور کا پرائمری ٹیچر معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد طیب گزشتہ سال امتحانی ڈیوٹی کے آرڈر پرنسپل ذوالفقار احمد کو دیکر رفو چکر ہو گیا، پرنسپل ذوالفقار احمد کو کنٹرولر امتحانات سے آرڈر کی تصدیق پر انکشاف ہوا کہ آرڈر منسوخ ہو چکے ہیں۔
محمد طیب امتحانی ڈیوٹی منسوخ ہونے کے باوجود سکول سے 2 ماہ غیرحاضر رہا ، پرنسپل کو بااثر ملازمین کے ذریعے معاملہ دبانے کی سفارش کرواتا رہا، رواں سال بھی محمد طیب 28 اپریل سے مسلسل سکول سےغیرحاضر رہا۔
محمد طیب کو طالب علم محمد پر تشدد کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا جا چکا ہے، پرنسپل ذوالفقار احمد کی جانب سے محمد طیب کی غیر حاضری کا معاملہ سامنے آیا۔
وزیرتعلیم کے نوٹس میں لانے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاہور نے فوری ایکشن لیا، محمد طیب کو معطل کرکے اسے فوری سی ای او ایجوکیشن کو رپورٹ کے احکامات جاری کر دیئے۔
