اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رستم پاکستان دنگل، سیمی فائنل مقابلوں کا شیڈول سامنے آ گیا

19 May 2025
19 May 2025

(لاہور نیوز) رستم پاکستان دنگل کے سیمی فائنل جوڑوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا جبکہ فائنل آئندہ ماہ لاہور میں ہو گا۔

شیڈول کے مطابق رستم پاکستان دنگل کے سیمی فائنل 23 مئی کو فیصل آباد میں ہوں گے، دونوں جوڑ ایک ہی دن ہوں گے، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پہلوان زور آزمائی کریں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں طیب رضا اعوان اور گلزار گلوبٹ اکھاڑے میں اتریں گے، رستم پاکستان دنگل کے دوسرے سیمی فائنل میں آصف موچی پہلوان اور عدنان ٹائراں والا کے درمیان جوڑ پڑے گا جبکہ فائنل دنگل آئندہ ماہ لاہور میں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے