اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دیدی

18 May 2025
18 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29 ویں اور فیصلہ کن میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دیدی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز  نے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نعیم  نے 22، کوشال پریرا  نے 17، عبداللہ شفیق  نے 5، سکندر رضا نے 4 جبکہ آصف علی نے 18 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ڈینیئل سیمز ، علی رضا اور احمد دانیال  نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے 150 رنز  کے ہدف میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ڈینیئل سیمز 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، احمد دانیال 24 اور بابر اعظم 16 رنز بنا سکے، صائم ایوب اور محمد حارث نے 8، 8 سکور کئے۔

لاہور قلندرز  کے شاہین آفریدی نے 2، حارث رؤف اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سلمان مرزا  نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے