اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کے تحفظ کو ہرشے پر مقدم سمجھنا ہمارا دینی، قومی اور انسانی فریضہ ہے:مفتی عبدالخالق آزاد رائپوری

11 May 2025
11 May 2025

(لاہور نیوز) خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے سجادہ نشین،مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظ اور سالمیت کی بات کرنا بطور پاکستانی ہمارا مذہبی، دینی، قومی اور انسانی فریضہ ہے۔

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری نے خطبہ جمعہ کے بعد خصوصی استفادہ نشست میں پاکستان اور بھارت کے مابین ممکنہ جنگی تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پاکستان کے تحفظ اور سالمیت کی بات کرنا بطور پاکستانی ہمارا مذہبی، دینی، قومی اور انسانی فریضہ ہے، ہمیں اس ریاست کی حفاظت و بقا کو ہر ذاتی، گروہی یا سیاسی وابستگی سے بالاتر سمجھنا چاہئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد جو حکومت سے اختلاف یا بغض کی وجہ سے ریاستی سالمیت کے خلاف گفتگو کرتے ہیں، درحقیقت وہ مخالفت میں انتہاپسندی کا شکار ہو چکے ہیں، ایسی سوچ نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ قومی وحدت و سلامتی کے لیے خطرناک بھی ہے۔

مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری نے زور دیا کہ تمام اہل وطن کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور ریاست کی بقا اور خودمختاری کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے