اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی: ڈاکٹر فیصل

11 May 2025
11 May 2025

(لاہورنیوز) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا نے بہترین کردار ادا کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے امریکا، سعودی عرب اور دیگردوست ممالک نے کردار ادا کیا، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا اور دیگر دوست ممالک کے کردار کو سراہتے ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا دی جانی چاہیے، بھارت کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کا واقعہ پاکستان سے ہوا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ خود جج بنیں اورفیصلہ کرکے بمباری شروع کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع بھارت نے خود پیچیدہ بنایا ہے، اگر بھارت عالمی قوانین کا احترام کرے تو مسائل آسانی سے حل ہوسکتے ہیں، خطے میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے