شہرکی خبریں
پاکستان کی بھارت سے فتح پر شہریوں کا جشن، ریلیاں، فوجی جوانوں پر پھول نچھاور
10 May 2025
10 May 2025
(لاہور نیوز) پاک بھارت سیزفائر اور فتح کے بعد مختلف اضلاع میں شہری افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔
لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت رہنما مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کی، ریلی استنبول چوک سے شروع ہو کر اسمبلی ہال پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں رہنما اور کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ زندہ دلانِ لاہور سمیت پوری قوم کو فتح مبارک، آج کا دن یومِ فتح کے طور پر منایا جائے، پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہئے، پاکستانی مسلح افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
