اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں: چین

10 May 2025
10 May 2025

(لاہور نیوز) چین نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔

بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص شروع کرنے کے بعد چین کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔

چین  نے زور دیا کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔

چین  نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو، یہ نہ صرف بھارت اور پاکستان کے بنیادی مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لئے بھی ضروری ہے۔

چینی دفتر خارجہ  نے مزید کہا ہے کہ یہی وہ بات ہے جس کی بین الاقوامی برادری بھی توقع رکھتی ہے، چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے