اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج مبارکباد کی حق دار ہیں: ایس ایم تنویر

10 May 2025
10 May 2025

(لاہور نیوز) معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج مبارکباد کی حق دار ہیں۔

اپنے ایک بیان میں معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر  نے کہا ہے کہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاک فوج کو آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کا دلیرانہ اور بھرپور جواب دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں  نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی آڑ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے بزدلانہ اقدامات کا ہماری مسلح افواج  نے پورے وقار اور بھرپور قوت کے ساتھ جواب دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج  نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے موثر جوابی کارروائی سے پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لئے عزم کا ثبوت دیا ہے۔

ایس ایم تنویر  نے مزید کہا ہے کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج  نے ایک ایسا سبق سکھایا ہے جو آنے والی بھارتی نسلوں کو ہمیشہ یاد رہے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایک قومی ہیرو کے طور پر ابھرے ہیں اور قوم ان کی جرات و بہادری اور قائدانہ صلاحیت کی معترف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے