اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند

10 May 2025
10 May 2025

(لاہور نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی جس کا باقاعدہ طور پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نوٹم جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ کئی روز سے فضائی آپریشن وقفے وقفے سے تعطل کا شکار رہا ہے، ایئرپورٹس کی متواتر بندش کے باعث قومی و بین الاقوامی پروازوں سمیت حج آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ہنگامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارت نے طیاروں سے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان  نے بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنا دی، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، انہوں نے دشمن کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جارحیت اور طاقت سے مرعوب ہونیوالے نہیں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے