اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائیر‘‘ بلاک

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کرنے پر بھارت نے معروف میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائیر‘‘ کو بلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پابندی کی وجہ کرن تھاپر کے پروگرام میں سابق بھارتی فوجی آفیسر پراوین سواہنے کے ہوشربا انکشافات تھے، بھارت پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے جیٹ طیاروں کے گرانے کی خبر جھٹلا نہیں سکا۔

پراوین سواہنے  نے کہا کہ 2019ء کو بھارتی فوج نے اپنے میزائل سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا تھا، بھارت میں انتخابات کی وجہ سے اس واقعے کو چھپا دیا تھا، انتخابات کے بعد بھارتی فضائیہ نے چھ ہلاکتوں کو تسلیم کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حالیہ نقصانات کو بھی مخصوص سیاسی مقاصد کے طور پر چھپایا جا رہا ہے، حالیہ نقصانات کو مخصوص عزائم کیلئے کسی مناسب وقت پر سامنے لایا جائے گا، بھارتی حکومت اپنا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے سے کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ سچ سے خوفزدہ مودی اختلافی آوازوں کو بند کر رہا ہے، مگر اس کا جھوٹ عیاں ہو چکا ہے’’ دی وائیر ‘‘ پر پابندی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت سچ سامنے آنے پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے