اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل معطل

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل مینجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائے گا۔

گزشتہ روز بھی آئی پی ایل کا دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ روک دیا گیا تھا اور سٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئی تھیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے وطن جانے کے لیے پروازوں کی دستیابی دیکھنا شروع کر دی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حملے کا جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے