
08 May 2025
(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں، اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے۔
سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں رضوان نے کہا ہے کہ ملک میں ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اللہ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو، لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ایسی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا،اس پر مسلط کی گئی ہر جنگ اسے اور زیادہ جوڑنے، جگانے اور مضبوط بنانے کا سبب بنتی ہے۔