اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز دبئی یا دوحہ میں کرانے پر غور

08 May 2025
08 May 2025

(اسامہ غوری)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز دبئی یا دوحہ میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہونے کا امکان ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 10 شیڈول کے مطابق کروانے کا کہا تھا۔

دوسری جانب راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فوڈ سڑیٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد جائے وقوعہ کے گرد قناعتیں لگادی گئیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

 

سکیورٹی ادارے اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں چیکنگ میں مصروف ہیں جبکہ کرکٹ سٹیڈیم کے تمام گیٹ بند کر دیئے گئے ہیں، آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام 8 بجے مدمقابل آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے