اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک فضائیہ کو کھلی اجازت دیتے تو 5 کے بجائے 15 بھارتی طیارے گرتے: اسحاق ڈار

07 May 2025
07 May 2025

(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، اگر پاک فضائیہ کو کھلی اجازت دیتے تو 5 کے بجائے 15 بھارتی طیارے گرتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ ہم  نے کمٹمنٹ کی تھی کہ پہل نہیں کریں گے، بھارت نے مذموم کوشش کی، بھارت کے 75 سے 80 طیاروں کیساتھ ایک گھنٹے تک دونوں طرف سے فائٹ ہوئی۔

اسحاق ڈار  نے کہا کہ قوم کی طرف سے مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے آبی ذخائر پر حملہ کرنا سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ اپنے صبر اور برداشت سے ثابت کیا کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں، بھارت کی جانب سے آبی ذخائر پر حملہ کرنا سنگین خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارتی بزدلانہ حملوں میں ہمارے 26 لوگ شہید اور 46 زخمی ہوئے، ہم انٹرنیشنل کمیونٹی کو بھارتی جارحیت سے بار بار آگاہ کر رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے