07 May 2025
(لاہور نیوز) پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔
پی اے اے کے مطابق قومی فضائی حدود شہری ہوا بازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہے، پی اے اے پاکستان نے شہری ہوا بازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو آگاہ کر دیا۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تمام پروازیں معمول کے مطابق شروع کر دی گئیں۔
