شہرکی خبریں
اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے: بلاول بھٹو
07 May 2025
07 May 2025
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا غیر ملکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی حملوں میں بچے اور متعدد شہری شہید ہوئے، بھارت کی جانب سے حملہ جنگی اقدام ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر میزائل اور فضائی حملے کیے، پاکستان نے بھارتی حکومت کو پہلگام حملے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت نے پاکستان کی پیشکش ٹھکرا دی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، اب پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
