07 May 2025
(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے جیولری، قیمتی پتھروں اور جیمز کی درآمد و برآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتی پتھروں، جیمز اور جیم جیولری کی امپورٹ اور ایکسپورٹ پر فوری طور پر 60 دن کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ فیصلہ موجودہ معاشی و تجارتی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد غیر ضروری درآمدات کو محدود کرنا اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کو کم کرنا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ اس پابندی کے دوران کسی بھی قسم کی قیمتی پتھروں یا جیولری کی درآمد یا برآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔