اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی جارحیت کے بعد سائبر حملوں کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری

07 May 2025
07 May 2025

(لاہور نیوز) بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان میں سائبر حملوں کے خطرات بڑھ گئے جس کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک اہم ایڈوائزری جاری کر دی۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ دشمن عناصر موجودہ کشیدہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو سائبر حملوں کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان حملوں کا مقصد نہ صرف نظام کو نقصان پہنچانا ہے بلکہ عوام کو فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ سکیمز اور جھوٹی معلومات کے ذریعے گمراہ کرنا بھی ہے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی غیر مصدقہ معلومات یا افواہ کو ہرگز شیئر نہ کریں، مشتبہ لنکس، غیر مستند ای میلز اور سوشل میڈیا پیغامات کو کھولنے سے اجتناب برتنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ دشمن عناصر ملک میں غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کے لئے افواہوں کا سہارا  لے رہے ہیں، اس لئے عوام صرف سرکاری یا ایمرجنسی ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے