اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا پاک فضائیہ کو بھارت کے جنگی طیارے مار گرانے پر خراجِ تحسین

07 May 2025
07 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فضائیہ کو بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرانے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ آج فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے، پاک فضائیہ نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مریم نواز شریف نے کہا یہ صرف دفاع نہیں، پاک فوج  نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان  نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ پاکستان ہے اسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں، قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، اپنے جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے