اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دی پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور

06 May 2025
06 May 2025

(لاہور نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کو با ضابطہ قانون کی شکل دینے کیلئے دی پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا، حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ترمیمی بل مزید ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا، کیس سی سی ڈی کو تفویض کرنے کے اختیارات اے آئی جی اور ڈی پی او کو دینے کی تجویز دی گئی ہے، ترمیم کی تجویز ممتاز چانگ، فرخ مون اور شعیب امیر  نے دی جس کے بعد ترامیم متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔

کمیٹی کی ترامیم کی تجویز مسترد یا قبول کرنا حکومت کی ثواب دید ہو گا، کمیٹی کی منظوری کے بعد بل ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کروایا جائے گا، بل حتمی منظوری کے لئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھیجا جائے گا، اسمبلی اجلاس نہ ہونے کے باعث بذریعہ گورنر آرڈیننس ڈیپارٹمنٹ بنانے کی اجازت ملی تھی۔

گورنر پنجاب نے 4 اپریل کو پولیس آرڈر 2002 میں ترمیم کی اجازت دی تاہم جلد ہی پولیس آرڈر ترمیم آرڈیننس 2025 کو با ضابطہ قانون کی شکل دے دی جائے گی۔

متن کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گورنر آرڈیننس کے ذریعے اپنا کام کر رہا ہے، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فورتھ شیڈول جرائم دیکھے گا، کرائم کنٹرول فورس کے نام سے سپیشل فورس تشکیل دی جائے گی تاہم کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے