اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیرون ملک جانیوالے شہریوں کو لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

06 May 2025
06 May 2025

(لاہور نیوز) راولپنڈی سے بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں اے ایس آئی عاطف اور کانسٹیبل زبیر سمیت 3 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ناکے پر پولیس اہلکاروں نے روکا، پولیس اہلکاروں  نے مہمانوں کی تلاشی لی، قیمتی موبائل اور ملتانی حلوہ نکالا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار مہمانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا، پولیس نے 2 لاکھ روپے نقد اور 50 ہزار روپے اے ٹی ایم سے زبردستی نکلوائے، اے ایس آئی عاطف مہمانوں کے ساتھ اے ٹی ایم گیا، کانسٹیبل زبیر نگرانی پر مامور رہا، پیسوں کی ادائیگی کے بعد نوجوانوں کو چھوڑ دیا گیا جو دبئی چلے گئے۔

پولیس اہلکاروں نے بعد میں جھگڑا شروع کر دیا اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے، پولیس اہلکاروں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نے حال ہی میں ہنی ٹریپ گینگز میں بھی پولیس کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے